Tuesday, 1 October 2013

Filled Under:

Surah-Al-Tariq سورة الطارق ۔ ترجمعہ ۔ مولانا اشرف علی تھانوی


Surah-Al-Tariq

Surah-Al-Tariq

سورة الطارق

ترجمعہ ۔

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جوبڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے

قسم ہے آسمان کی اور اس چیز کی جو رات کو نمودار ہونے والی ہے (1) اور آپ کو کچھ معلوم ہے کہ وہ رات کو نمودار ہونے والی کیا چیز ہے(2) وہ روشن ستارہ ہے(3) کوئی ایسا شخص نہیں جس پر (اعمال کا) کوئی یاد رکھنے والا (فرشتہ) مقرر نہ ہو(4) (جب یہ بات ہے) تو انسان کو (قیامت کی فکر کرنی چاہئے) دیکھنا چاہئے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے(5) وہ ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا(6) جو پشت اور سینہ (یعنی تمام بدن) کے درمیان سے نکلتا ہے (سو اس سے ثابت ہوا کہ)(7) وہ اس کے دوبارہ پیدا کرنے پر ضرور قادر ہے(8) (اور یہ دوبارہ پیدا کرنا اس روز ہوگا) جس روز سب قعلی کھل جائے گی(9) پھر انسان کو نہ تو خود مدافعت کی قوت ہوگی اور نہ اسکا کوئی حمایتی ہوگا(10) قسم ہے آسمان کی جس سے بارش ہوتی ہے(11) اور زمین کی جو (بیج نکلتے وقت) پھٹ جاتی ہے (آگے جواب قسم ہے)(12) کہ یہ قرآن (حق و باطل میں) ایک فیصلہ کہ دینے والا کلام ہے(13) کوئی لغو چیز نہیں ہے(14) (ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ) یہ لوگ (نفی حق کے لیے) طرح طرح کی تدبیر کر رہے ہیں(15) اور میں بھی (ان کی ناکام اور عقوبت کیلئے) طرح طرح کی تدبیریں کر رہا ہوں(16) تو آپ ان کافروں (کی مخالفت کو) یوں ہی رہنے دیجئے اور زیادہ دن نہیں بلکہ ان کو تھوڑے ہی دنوں رہنے دیجئے(17)


0 comments:

Post a Comment

Copyright @ 2013 Baloch Islamic Students.